لاہور(کرائم رپورٹر)باٹاپور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 35سالہ لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کواغوا کرلیا پولیس نے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیاایف آئی آر کے متن کے مطابق 35سالہ سرکاری ملازم عشر عطرے دفتر سے گھر جانے کیلئے نکلا لیکن واپس گھر نہ پہنچا سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مغوی کے راستے میں بچوں کیلئے سامان لینے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی عشر موٹر سائیکل پر سوارجنرل سٹور پر رکتا ہے ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق مغوی عاشر عطرے کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہیمغوی کے والد حمید مسیح عطرے کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کیخلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی کینٹ کی ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری ملزم ٹریس کرکے مغوی کو بازیاب کروانے کی ہدایت دی مغوی کو جلد باز یاب کروا لیا جائیگا۔