کیبل ڈالتے نجی کمپنی کاملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)نجی فائبر کمپنی کا ملازم کیبل ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ، ڈی سی روڈ پر نجی فائبر کمپنی کا عملہ انٹر نیٹ کی کیبل ڈال رہا تھاکہ اس دوران بجلی کے کھمبے کے قریب تارکے ساتھ کیبل ٹچ ہونے پر نوجوان کو کرنٹ لگا، جس کے نتیجہ میں 90/9-Lکارہائشی نوجوان فہد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ سول لائن نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ہے۔