دوران چیکنگ237 افراد کے خلاف کریمنل ریکارڈٹریس ہوئے ،،سی سی پی او بلال صدیق
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سال2025ء میں اب تک102 اشتہاری اور20عدالتی مفرور وں کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گذشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ رواں سال ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 5لاکھ96ہزار400سے زائد افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔ ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے83ہزارسے زائدافرادکو چیک کیا گیا ہے۔ سمارٹ آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 2400سے زائد فارنرز کاریکارڈ چیک کیا گیاہے۔اسی طرح سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے940ہوٹلوں،1390گیسٹ ہاؤ سز / ہوسٹلوں اور175فیکٹریوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔جبکہ دوران چیکنگ237 افراد کے خلاف مختلف مقدمات میں کریمنل ریکارڈٹریس ہوئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کوقانون کے شکنجے میں لایا جارہاہے۔