نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والوںکو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا:ایس پی کیپٹن قاضی علی رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ منشیات فروش آصف کومنشیات سمیت گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کے مطابق ملزم کا تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خاں ایس آئی محمد طلحہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا