کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف شکنجہ

 لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر  2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع جنرل ہولڈ اپ کے تحت چالان کے ساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی ضبط کر لی جائے گی۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واضح کیا ہے کہ لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی یا موٹرسائیکل کو متعلقہ تھانوں میں بند کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے یہ بھی کہا کہ کار یا موٹرسائیکل کے لائسنس پر کمرشل یا پبلک سروس وہیکل چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔