لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لاری اڈہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک چاندی چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لاری اڈہ ذیشان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک چاندی چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں گینگ کا سرغنہ چاند عرف چاندی اور اس کا ساتھی اسلم عرف بارا شامل ہیں۔ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے 2عدد موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے،اس کے علاوہ ملزمان سے نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔