لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور و جھپٹا گینگ گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر چوہنگ پولیس نے موٹر سائیکل چور و جھپٹا گینگ کے ارکان یوسف اور رستم کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل ، موبائل فونز، 2 پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔