2 رکنی جمیل عرف جیلا چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاررو ائی کرتے ہوئے 2 رکنی جمیل عرف جیلا چور گینگ کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی سرغنہ جمیل عرف جیلااور علی رضا کوگرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل، نقدی، تانبے کی تاریں،پستول، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے برآمدشدہ موٹر سائیکل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔