ریکارڈ یافتہ2 رکنی بلال عرف بالی نقب زن گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر نقب زن گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہیچوکی انچارج اعوان ڈھائے والا بشارت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، نقب زنی کے 15 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ2 رکنی بلال عرف بالی نقب زن گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ بلال عرف بالی اور علی رضا شامل ہیں ملزمان سے طلائی زیورات، موٹر سائیکل، نقدی، ایل سی ڈی، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق دو روز قبل ملزمان نے چوکی اعوان ڈھائے والا کے علاقے سے طلائی زیورات، ایل سی ڈی اور ڈیڑھ لاکھ گھر سے چوری کیے تھے ملزمان کا مختلف علاقوں میں نقب زنی کی وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔