لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی شبیر عرف شبیرا ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی شبیر عرف شبیرا اور عبدالقیوم ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے 5 موٹر سائیکلیں، نقدی،2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی ملزمان کا غازی آباد کے علاقے میں گن پوآنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا بھی اعتراف کیاملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جرآم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروآیاں جاری ہیں،