گلدشت ٹاؤن : 3 رکنی رجب موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

ہنجروال میں وارادات کیلئے شہریوں کی ریکی کرنیوالے 2ملزم پکڑے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ رجب، اظہر اور واجد کو گرفتار کر کے ان سے 5 موٹر سائیکلیں، کٹر، پلاس، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے دوران تفتیش غیر قانونی پارکنگ، بازاروں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ان سے برآمد شدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔دریں اثنا ہنجروال کے علاقے میں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک اشخاص کو گھات لگائے دیکھا، اس دوران ڈولفن سکواڈ کو دیکھ کر ملزموں کے فرار ہونے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا کر ملزموں وثمان اور محمود الحسن کے قبضہ سے ڈمی پستول و گولیاں برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے تھانہ ہنجروال کے حوالے کر دیا گیا۔