امریکا کو پابندیوں کا غلط استعمال بند کرنا چاہیے: چینی وزارت خارجہ

واشنگٹن نے چین پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے جاری رکھے ہیں، تر جمان مائوننگ
بیجنگ (آن لائن)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے سالٹ ٹائیفون سائبر حملے میں ملوث ہونے کے بہانے متعلقہ چینی کاروباری اداروں اور شہریوں پر پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ چین امریکی بائیڈن حکومت کی جانب سے ٹھوس ثبوت کے بغیر چین پر الزام لگانے اور پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ در اصل امریکا نے چین پر طویل مدتی، منظم اور بڑے پیمانے پر سائبر حملے جاری رکھے ہیں۔ چین نے متعدد مرتبہ اس کی مخالفت کا اظہار کیا ہے، دونوں فریقوں کو انصاف اور باہمی احترام کی بنیاد پر ٹھوس ثبوت کے مطابق اپنی اپنی تشویش پر بات چیت کرنی چاہیے، بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی پابندی کرنی چاہیے اور مشترکہ طور پر سائبر اسپیس کے امن و استحکام کی حفاظت کرنی چاہیے۔ امریکا کو پابندیوں کا غلط استعمال بند کرنا چاہیے۔