پاکستانی سفارتکار ذاتی دورہ کر رہے تھے، وزارت خارجہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے: دفتر خارجہ

   اسلام آباد(آ ئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ  پاکستانی سفارتکار احسن واہگن  ذاتی دورہ کر رہے تھے، وزارت خارجہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ترکمانستان میں پاکستانی سفیر احسن واہگن کی امریکہ سے ڈی پورٹیشن کی قیاس آرائیوں پر دفتر خارجہ  کی جانب  سے ردعمل سامنے آیا ہے ۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ ۔  معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ حکام نے اس معاملے پر تبصرے سے انکار کردیا ہے