بیجنگ(یواین پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکہ تائیوان تعلقات کی حقیقت کی فہرست میں ترمیم، تائیوان کے معاملے پر موقف ، ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو منفی اشارہ ہے جو امریکہ کی جانب سے ''چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کا استعمال'' کرنے کی غلط پالیسی پر ڈٹے رہنے کی عکاسی کرتا ہے