فاروق ستار کا گل پلازا جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات پر اہم تحفظات کا انکشاف

فاروق ستار کا گل پلازا جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات پر اہم تحفظات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے گل پلازا جوڈیشل کمیشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس تحقیقات پر اپنی رائے محفوظ رکھتے ہیں۔
کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وہ عدالت کی معاونت کے لیے حاضر ہوئے ہیں اور انہوں نے دستاویزات جمع کرائی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ گل پلازا کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، مگر اب یہ سوال اٹھایا کہ ان افسران کے خلاف کارروائی کیا ہوئی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہوں نے 19 فروری کو تفصیلات ای میل کے ذریعے جمع کرائیں، مگر انہیں بتایا گیا کہ درخواست ضرورت کے مطابق نہیں ہے۔رہنما ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ کمیشن ان کے وکیل کو ایک گھنٹہ اور انہیں آدھا گھنٹہ سنے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ 18 سال سے کرپٹ حکومت ہے اور ان کے پاس ثبوت موجود ہیں، جس کی بنیاد پر ایم کیو ایم پارٹی بطور فریق درخواست دے سکتی ہے، مگر سنی نہیں گئی۔فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور پارٹی اس بارے میں تفصیلی پریس کانفرنس بھی کرے گی۔