محکمہ بلدیات نے گرین بسوں کے اسٹاپ شیلٹرز کی تعمیر کے لیے اربوں روپے کی درخواست جمع کرائی

محکمہ بلدیات نے گرین بسوں کے اسٹاپ شیلٹرز کی تعمیر کے لیے اربوں روپے کی درخواست جمع کرائی

محکمہ بلدیات نے گرین بسوں کے شیلٹر اسٹینڈز کی تعمیر کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کی درخواست دی ہے۔

 اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو باقاعدہ سمری بھی ارسال کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق، یہ منصوبہ شہر اور پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 2600 شیلٹر اسٹینڈز کی تعمیر کے لیے ہے۔ ان اسٹینڈز پر مسافروں کے بیٹھنے اور گرین بسوں کے باقاعدہ اسٹاپ کے انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو منظم بنانا اور شہریوں کو محفوظ و آرام دہ انتظارگاہیں فراہم کرنا ہے۔ فنڈز کی منظوری کے بعد، تعمیراتی کام مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔