حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کو 546 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے یہ رقم صوبائی بجٹ میں باقاعدہ طور پر مختص کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ رقوم وفاقی حکومت کو مختلف ترقیاتی اور حکومتی منصوبوں کے لیے منتقل کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ دیگر صوبے بھی وفاق کو مالی حصہ فراہم کرتے ہیں۔یہ رقم نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت دی جاتی ہے، جس کے ذریعے وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جاتا ہے۔حکومتی دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے اس مد میں رقم پہلے ہی بجٹ میں شامل کر لی ہے تاکہ آئینی اور مالی ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔