حکومت کی جانب سے جاری کردہ بجٹ اور ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات سے واضح ہوتا ہے کہ صحت اور سیاحت کے شعبوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے درج ذیل ہیں:
لیڈی ولنگڈن ہسپتال – عمارت کی تکمیل کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ جاری تعمیراتی کام جلد مکمل ہو اور عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
سیاحت کا فروغ – صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
ٹی ڈی سی پی پتریاٹہ چیئر لفٹ – اس کی اپ گریڈیشن کے لیے 2.5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کے لیے محفوظ اور جدید سہولت میسر ہو۔
مقامی معیشت کی بہتری – حکام کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف صحت اور سیاحت کے شعبوں میں ترقی ہوگی بلکہ مقامی کاروبار اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔