بصیرپور(نامہ نگار)بصیرپورکے نواحی موضع باقرکے مہارمیں نادہندہ بااثر زمیندار کابجلی کاکنکشن منقطع کرنے پر دیہاتیوں نے لیسکورینجرزاورپولیس کی مشترکہ ٹیم پرحملہ کردیارینجرزکی گاڑی کی ہیڈ لائٹ توڑ دی۔تفصیلات کے مطابق مشترکہ ٹیم ایک لاکھ روپے سے زائدبل کے نادہندہ اعجازسعی مہارسے وصولی کیلئے باقرکے مہارآبادی اعجازوالی میں گئی اورعدم ادائیگی پر اسکاکنکشن منقطع کردیاجس پراس نے 15نامعلوم مسلح ساتھیوں اور9نامعلوم خواتین کوبلوالیاجنہوں نے ٹیم پرڈنڈوں سیحملہ کردیا،اسلحہ لہراکردھمکیاں دیں اور فرارہوگئے۔ اسسٹنٹ منیجرآپریشن لیسکوانجینئرآصف سہیل کی رپورٹ پربصیرپورپولیس نے انسداددہشت گردی سمیت متعدددفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔