پولیس کے پہنچنے پر چاروں ملزم فرار ہوگئے، مقدمہ درج کرلیا گیا
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)لیسکوبصیرپورسب ڈویڑن کی ٹیم ریڈنگ کیلئے موضع جھوک 10ڈی میں گئی جہاں صارف افسرشاہ مین کیبل سے ڈائریکٹ تارلگاکربجلی چوری کررہاتھا جسکی میٹرریڈرمظہرعلی نے بطورثبوت ویڈیوبنائی توافسرشاہ نے تین ساتھیوں کوبلالیا،میٹرریڈرسے گالم گلوچ کیا،دھمکیاں دیں اور محبوس کرکے زدوکوب کرتے رہے۔ 15کی کال پر ایس ایچ او انسپکٹرفرخ حسین نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچے تو انہیں دیکھ کرچاروں ملزم فرارہوگئے۔ اسسٹنٹ منیجرآپریشن لیسکوانجنیئرآصف سہیل کی رپورٹ پربصیرپورپولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔