بصیرپور:قبضہ گروپ کاریونیوعملہ پرحملہ، ٹریکٹر نذر آتش

 گرداور کی رپورٹ پر 63ملزموں کیخلاف مقدمہ درج، 3گرفتار کرلئے
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے نواحی موضع جمالکوٹ میں قبضہ گروپ نے اراضی واگزارکروانے کیلئے جانے والے ریونیوعملہ پرہلہ بولتے ہوئے ٹریکٹر نذر آتش کردیا۔ صابوکے مہار کے زمیندارغلام احمدولدفیض مہارکے ملکیتی رقبہ پرقبضہ ختم کروانے کیلئے ریونیوعملہ نے 7 روزقبل کارروائی کی تھی جس میں مزاحمت پرحکام نے قبضہ گروپ کے خلاف تھانہ بصیرپورمیں مقدمہ درج کروادیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنراورتحصیلدارریونیوافسردیپالپورکے احکامات کے مطابق اسکی اراضی دوبارہ واگزارکروانے کیلئے گرداورحلقہ جمالکوٹ اختروٹو ،متعلقہ پٹواری نیازاحمد پولیس پارٹی کے ساتھ گزشتہ روزپھر موقع پرپہنچے اورکارروائی کیلئے ٹریکٹرمنگوایاجس پر جلال نے اپنے بیٹوں محمداحمد وخان محمد،بہونازیہ اورقاسم ،رحمت وغیرہ 33افراد نے 30ساتھیوں کے ہمراہ پستول،سوٹے اورپٹرول کی بوتلیں لے کر عملہ پرہلہ بول دیااور تیل چھڑک کرٹریکٹرکو آگ لگادی جبکہ عملہ کو دھمکیاں دیں اور اراضی واگزارکروانے نہیں دی جس پرپولیس پارٹی نے ملزموں محمداحمد،فتح محمد اور مظہراقبال کو گرفتارکرلیاجبکہ دیگرفرارہوگئے گرداورکی رپورٹ پربصیرپورپولیس نے 63ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔