خاتون نے پانی سمجھ کر تیزاب سے کھانا پکا ڈالا، اہل خانہ ہسپتال منتقل

 6 افراد نے دوپہر کا کھانا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد طبیعت میں گڑ بڑ محسوس کی
متاثرین میں 3 بچے اور 3 بالغ شامل،ایک بچے کی حالت تشویشناک :بھارتی میڈیا
 نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں   خاتونِ خانہ نے پانی سمجھ کر تیزاب سے کھانا پکا ڈالا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطا بق پولیس  نے بتایا ہے کہ واقعہ رتنیسور بتی کے رہائشی سانتو کے گھر پیش آیا، جو پیشے کے اعتبار سے چاندی کا کاریگر ہے۔ گھر میں چاندی صاف کرنے والا تیزاب ایسے برتن میں رکھا گیا تھا جو پانی کے برتن جیسا تھا، جس کی وجہ سے خاتون نے غلطی سے وہی تیزاب کھانا پکانے میں استعمال کر لیا۔اہلِ خانہ میں شامل 6 افراد نے دوپہر کا کھانا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد طبیعت میں گڑ بڑ محسوس کیا، جس کے بعد شدید پیٹ درد، الٹیاں اور سانس لینے میں دقت جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔متاثرین میں 3 بچے اور 3 بالغ شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طور پر گھاٹال اسپتال منتقل کیا گیا۔ایک بچے کی حالت اسپتال لاتے وقت تشویشناک بتائی گئی