کہروڑ پکا:دوبیویوں کیجھگڑے سے تنگ شوہر نے خودکشی کر لی

کہروڑپکا(خصوصی رپورٹ)کہروڑپکا میں دوبیویوں کے آئے روزجھگڑے سے تنگ شوہر نے اپنے سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی۔ تھانہ صدر پولیس کے مطابق بستی وگھہ مل میں محمد اکرم نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ موت کی وجہ یہ تھی کہ اس کی دو بیویاں تھیں جو اکثر آپس میں لڑائی جھگڑا کرتی رہتی تھیں، گزشتہ روز بھی دونوں آپس میں لڑیں جس پر محمد اکرم دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے اپنی زندگی ختم کر لی، لواحقین نے قانونی کارروائی کرنے سے منع کر دیا جس پر ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔