لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے موچی گیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا گیا، جس کے قبضے سے 10 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس ریکارڈ کے مطابق سابقہ مقدمات میں بھی ملوث رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ موچی گیٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔