ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) لوہاری گیٹ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور شراب فروش آصف کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران گشت ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ آن کال شراب سپلائی کا دھندہ کرتا ہے اور پولیس ریکارڈ میں پہلے بھی درج ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لوہاری گیٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہر کو منشیات سے محفوظ رکھا جا سکے۔