وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے بروقت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، جس سے ملک کے خلاف سازشیں ناکام ہوئیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو شکست دینے کے لئے ایک اہم کامیابی ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں سی ٹی ڈی بلوچستان کا کردار قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے ان بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، اور کہا کہ یہ کارروائیاں ملک کے امن و امان کے قیام کے لئے ایک اہم قدم ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ملک کو ہر قسم کے امن و امان کے خطرات سے بچایا جا سکے۔ سی ٹی ڈی بلوچستان فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی اور ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔