خوارجی دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے: محسن نقوی

خوارجی دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے تین تھانوں پر دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنانے پر کے پی پولیس کی بہادری کو سراہا ہے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے جرات مندی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کی سرکوبی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ہمیشہ دلیری سے دشمن کا سامنا کرتی آئی ہے۔ انہوں نے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ہم سب مل کر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے اپنے جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے، اور یہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔