وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا کے کیڈٹ کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساوتھ میجر جنرل مہر عمر خان کا استقبال کیا۔
اس دوران انہوں نے خوارجیوں کے حملے کو ناکام بنانے اور تمام کیڈٹس و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے کالج کے طلبہ اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے اور حوصلے کو سراہا، جبکہ حملے کی تفصیلات اور پاک فوج و ایف سی کی کامیاب ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد درندے ہیں جن کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، اور انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنا دیا، جس سے دشمن کا منصوبہ خاک میں ملا۔وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ کیڈٹ کالج وانا کی تزئین و آرائش کی جائے گی تاکہ طلبہ کو معیاری اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے فوجی ہیرو ہیں، جن پر پورا ملک فخر کرتا ہے۔