اسلام پورہ اکرم پارک: فائرنگ اور اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اسلام پورہ اکرم پارک: فائرنگ اور اسلحہ برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اسلام پورہ چوکی کے علاقے اکرم پارک میں حالیہ دنوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے موبائل چوری کے شبہ میں لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 واقعے کے دوران ایک لڑکے پر فائرنگ کی گئی، جس میں فائر ہ پاؤں میں لگی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے لڑکے کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے بروقت کارروائی کے نتیجے میں، ایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر، چوکی اکرم پارک پولیس نے اس واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم بلال سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت اور موثر کارروائی کرنے پر انچارج چوکی طاہر مسعود اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ پولیس کا مقصد علاقے میں امن قائم رکھنا اور جرائم کی روک تھام ہے، اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔