پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 108 کلومیٹر تھی۔ حکام نے بتایا کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز حرض کے مشرق میں تقریباً 9 کلومیٹر دور تھا، اور جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 درجے ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں بھی 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔