ویب ڈیسک: فلپائن کے متعدد علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے دوران کئی مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، اور یہ واقعہ گزشتہ دو دن کے دوران آنے والا تیسرا بڑا زلزلہ ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔ قریبی ساحلی رہائشیوں کو فوری طور پر بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی، لیکن بعد میں اس وارننگ کو واپس لے لیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، فلپائن کے محکمہ ارضیات نے بتایا کہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے میں داؤاؤ اورینٹل کے ساحلی قصبہ مانائے کے قریب سمندر میں آیا۔ ابتدائی طور پر اس زلزلے کی شدت 7.6 بتائی گئی تھی، جسے بعد میں کم کر کے 7.5 کر دیا گیا۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ عوامی اور حکومتی حکام کی جانب سے حفاظتی اقدامات اور الرٹ جاری رکھے گئے ہیں۔