سنگاپور میں بھارتی نژاد کی جعلی بم دھمکی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا

سنگاپور میں بھارتی نژاد کی جعلی بم دھمکی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا

یہ واقعہ سنگاپور میں بھارتی نژاد شخص کی جانب سے چرچ میں جعلی بم رکھ کر دہشت گردی کی دھمکی دینے کا ہے، جس کے نتیجے میں چرچ کی تمام عبادات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 کوکولاننتھن موہن نامی ملزم پر اقوامِ متحدہ کے انسدادِ دہشتگردی ضوابط کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔واقعہ اتوار کے روز سنگاپور کے اپر بُکت تیمہ کے سینٹ جوزف چرچ میں پیش آیا، جہاں ملزم نے صبح تقریباً 7 بج کر 11 منٹ پر تین گتے کے رول رکھے، جن کے اندر کنکریاں بھری ہوئی تھیں اور سرخ رنگ کی تاریں باہر نکلی ہوئی تھیں، جنہیں سیاہ اور پیلے رنگ کے ٹیپ سے باندھا گیا تھا۔ یہ سب اس نیت سے کیا گیا تھا تاکہ لوگوں میں یہ غلط تاثر پیدا ہو کہ یہ بم پھٹ سکتا ہے یا آگ لگا سکتا ہے، جس سے جانی یا مالی نقصان کا خطرہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود یہ جعلی بم تیار کیا اور یہ کارروائی اکیلے ہی کی، اور ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ یہ مذہبی بنیادوں پر کیا گیا حملہ یا دہشت گردی کی کارروائی تھی۔ عدالت نے ملزم کو 3 ہفتوں کے لیے نفسیاتی معائنے کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے، اور وہ 12 جنوری کو دوبارہ پیش ہوگا۔