امریکا میں بھارتی نژاد خاتون بابل جیت کور گرین کارڈ انٹرویو کے دوران گرفتار

امریکا میں بھارتی نژاد خاتون بابل جیت کور گرین کارڈ انٹرویو کے دوران گرفتار

امریکا میں گزشتہ تین دہائیوں سے مقیم 60 سالہ بھارتی نژاد خاتون بابل جیت کور عرف ببلی کو گرین کارڈ کے آخری مرحلے کے انٹرویو کے دوران امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔

 واقعہ یکم دسمبر کو پیش آیا جب وہ بائیومیٹرک اسکین کے لیے امیگریشن دفتر پہنچی تھیں۔اہلِ خانہ کے مطابق ببلی کور کو اچانک ایک کمرے میں بلایا گیا اور امریکی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا، بعد ازاں وہ وفاقی جیل ایڈیلینٹو منتقل کر دی گئیں جہاں وہ تاحال زیرِ حراست ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ببلی کور کا گرین کارڈ پہلے سے منظور شدہ پٹیشن کے تحت دائر کیا گیا تھا جو ان کی امریکی شہری بیٹی اور گرین کارڈ رکھنے والے شوہر نے دائر کی تھی۔ ان کے تین بچوں میں سے دو امریکی شہری ہیں اور گزشتہ 30 سال میں ببلی کور نے امریکا میں متعدد ملازمتیں بھی کی ہیں۔ خاندان قانونی کارروائی کے ذریعے ضمانت پر رہائی کی کوشش کر رہا ہے۔