سنگاپور: بھارتی نژاد شخص 1 ملین ڈالرز کا انعام جیت کر کروڑوں کا مالک بن گیا

سنگاپور: بھارتی نژاد شخص 1 ملین ڈالرز کا انعام جیت کر کروڑوں کا مالک بن گیا

سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد شخص، بالسویرانیم چتھمبرم، اپنی بیوی کے لیے تحفہ خریدتے وقت حیران کن طور پر کروڑوں کا مالک بن گیا۔

 رپورٹس کے مطابق چتھمبرم جب اپنی بیوی کے لیے سونے کے زیورات خرید رہے تھے تو وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ اس دکان پر ایک انعامی اسکیم چل رہی تھی۔بعد ازاں، چتھمبرم کو سوشل میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ ان کے خریدے گئے سونے کے زیورات کے ساتھ ایک لکی ڈرا میں حصہ لیا گیا تھا، جس میں انہوں نے 1 ملین ڈالرز (تقریباً 8 کروڑ پاکستانی روپے) کا انعام جیتا۔انعامی اسکیم میں شرکت کے لیے صارفین کو تقریباً 16 ہزار بھارتی روپے کی خریداری کرنا ضروری تھی، تاہم چتھمبرم نے اپنی بیوی کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے مالیت کے سونے کے زیورات خریدے تھے، جس کی بدولت وہ اس خوش قسمتی کا حصہ بنے۔