سنگاپور کے رافلز اسپتال میں بھارتی نژاد نرس ایلیپ شیوا ناگو کو 18 جون 2025 کو ایک نوجوان تیماردار کے ساتھ جنسی ہراسانی کے جرم میں 14 ماہ قید اور کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب نرس نے جراثیم کش اسپرے کے بہانے مریض کے تیماردار کے ساتھ نازیبا حرکات کی۔ متاثرہ نوجوان نے اپنے دادا کو اطلاع دی، جنہوں نے اسپتال انتظامیہ کو شکایت کی۔ پولیس نے دو روز بعد نرس کو گرفتار کیا، اور اسپتال نے اسے ملازمت سے برخاست کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ اس جرم سے نہ صرف متاثرہ شخص بلکہ اسپتال کا ماحول بھی متاثر ہوا ہے، اس لیے سخت سزا دی جانی چاہیے۔