4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، 9لاکھ کی مسروقہ رقم، سامان برآمد

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)چورستہ میانخاں پولیس نے چار رکنی انعام عرف انعامی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرلیا۔زیرحراست چاروں ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں متعددوارداتوں کاانکشاف کیا ہے اورانکی نشاندہی پرمختلف وارداتوں میں لوٹی اورچرائی گئی ساڑھے نو لاکھ روپے مالیتی نقدی وسامان برآمدکرلیاگیا۔ملزموں سے چارپستول اورگولیاں بھی قبضہ میں لی گئیں۔ الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔