صلو ڈکیت گینگ گرفتار، 20 لاکھ کامالِ مسروقہ بر آمد

ملزموں سے 5 موٹر سائیکلیں ، ٹرانسفارمرز، 8 لاکھ روپے اور اسلحہ بر آمد 
 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ پولیس نے خطرناک صلو ڈکیت گینگ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزموں کے قبضے سے 20 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ بر آمد ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ خورد رانا محمد امین خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران صلو ڈکیت گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں ، ٹرانسفارمرز، 8 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ بر آمد ہوا۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش 25 ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔