لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 رکنی کبوتر چور و ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔وارداتوں میں ملوث ملزموں بلال، اویس اور مہران کو جامعہ نعیمیہ کے قریب سے قابوکر کے چند روز قبل چوری ہونیوالے 50 قیمتی کبوتر ،چوری شدہ موٹر سائیکل اور 2 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریکی کے بعد شہریوں کو گن پوائنٹ پر بھی لوٹتے تھے۔