چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن کیا گیا، لواحقین کی تلاش شروع
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال کی جانب سے عدم توجہی غفلت کا شکار22 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کا نام مانی ولد باو? 8 سال، محمد حسین ولد غلام مصطفیٰ 7 سال، محمد آیان ولد محمد وقار 10 سال، علی رضا ولد غلام یاسین 7 سال،زین ولد جعفر 11 سال، محمد احمد ولد محمد خالق 8 سال، اللہ دتہ ولد رمضان 7 سال، سمیع آ ولد ساجد 8 سال،اظہر ولد مظہر 11 سال، مزمل ولد ریاض 9 سال، محمد فیصل ولد آ دتہ 10 سال، محمد صادق ولد ریاض 8 سال،رضوان ولد ثمر 8 سال،عبدارحمن ولد ثمر 9 سال،افضل ولد ثمر 10 سال،بچوں کو اڑا89/6 آر، 10/9 ایل گادھیاں، بھلہ والی کوٹھی، 100/9 ایل، اڑا شبیل، اڑا کمیر،اڑا شریں والا موڑ،محمد فیضان ولد محمد شہزاد 11 سال، مبشر جاوید ولد جاوید 10 سال، سلیم ولد صدیق 9 سال، ظل حسنین ولد عباس 9 سال،فرحان ولد قمر عباس 10 سال، عابد علی ولد احمد علی 10 سال، رضوان ولد نامعلوم 6 سال،بچوں کو کوٹ خادم علی شاہ ٹیچنگ ہسپتال، ماربل فیکٹری، شادمان چوک ساہیوال سے حفاظتی تحویل میں لیکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کردی گئی۔ لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یاچائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔