ریلوے کی عدم توجہی، واشنگ لائن کی حالت مزید ابتر

جگہ جگہ گندگی، مرمتی کام نہ ہونے کے باعث حادثات معمول
لاہور (کرائم رپورٹر ) محکمہ ریلوے کی عدم توجہی، واشنگ لائن کی حالت مزید ابتر ہونے لگی ،ریلوے واشنگ لائن میں جگہ جگہ گندگی،ٹوٹی پٹس مزدوروں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئیں ،واشنگ لائن ریلوے حکام کی توجہ کی منتظر پٹس انتہائی خستہ حال، ملازمین کی جانیں داؤ پر لگ گئیں ، ذرائع کے مطابق واشنگ لائن پٹس میں مرمتی کام نہ ہونے کے باعث متعدد مقامات سے پٹس مکمل ٹوٹ گئیں، مرمتی کام نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے، کام کے دوران متعدد ملازمین پٹس سے گر کر شدید زخمی ہوئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال لوکل پرچیز اور مینٹی ننس کے متعدد کیسز بنائے گئے مگر کام نہیں ہوسکا، فنڈز کے اجرا کے باوجود واشنگ لائن پٹس جوں کی توں، ملازمین مایوس ہو گئے ہیں، مرمت نہ ہونے سے کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔ صدر ریلوے پریم یونین فیاض شہزاد کا کہنا ہے کہ پٹس کی مکمل مرمت کے بغیر ملازمین کی حفاظت ممکن نہیں۔