چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 8بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال کی جانب سے عدم توجہی غفلت کا شکار 8 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کا نام علی حسنین ولد محمد مقبول 8 سال، طلحہ ولد ناصر 11 سال، رمضان ولد منور عباس 9 سال، علی ولد نامعلوم 8 سال، علی حسن ولد خالد 13 سال،عبد آ ولد عقیل 9 سال، سمیع آ ولد عقیل 8 سال اور عاطف ولد خالد 7 سال شامل ہیں۔ ان بچوں کو پاکپتن بائی پاس، کوٹ خادم علی شاہ اور جی ٹی روڈ سے حفاظتی تحویل میں لے کرچائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا