چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گوجرانوالہ میں بچی پر تشدد کا نوٹس

لاہور (  کرائم رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے گوجرانوالہ میں کمسن بچی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کی ٹیم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کوخواجہ سرا گرو کی غیر قانونی تحویل سے بازیاب کرانے کی ہدایت جاری کر دی ۔ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔