ساہیوال (خصوصی رپورٹ)چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال کی جانب سے عدم توجہی غفلت کا شکار 4 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کا نام ریحان ولد امین 10 سال، گلفام ولد پرویز 11 سال، ممتاذ ولد نیک محمد 6 سال،علی محمد ولد پپو 5 سال،بچوں کو اڑا مائی دی مسجد اور مشن چوک ساہیوال سے حفاظتی تحویل میں لیکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے، لواحقین کی تلاش جاری ہے۔لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یاچائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں-