لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے، طاہر فاروق نے داتا دربار اور بھائی چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہمراہ تھے، جنہوں نے ڈی جی کو منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی۔بھائی چوک کی دوسری طرف سڑک کشادہ کرنے کے لیے املاک کی ڈسمینٹلنگ کا عمل جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ لینڈ ایکوزیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور مالکان کو باقاعدہ ادائیگی کی جائے۔ علاوہ ازیں، زائرین اور ٹریفک کی حفاظت کے لیے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔