ڈی جی ایل ڈی ایکا داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ کیا اور داتا دربار اور بھائی چوک توسیع منصوبے سے متعلق سائٹ آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں واک ویز، املاک کے فساڈ، پارکنگ ایریا سے منسلک پیڈسٹرین انڈرپاس اور ٹوائلٹ بلاک کی تعمیر کی پیش رفت بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کچہری چوک سے آزادی چوک جانے والی ٹریفک کو مکمل طور پر ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے آزادی چوک سے کچہری جانے والی سڑک پر انڈرپاس کی تعمیر کے پلان کا جائزہ لیا۔