انڈر پاس کا فنشنگ ورک اور سروس روڈ پر کام تیزکیاجائے:ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس اور داتا دربار توسیعی منصوبے کیجاری ترقیاتی کاموں اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایاکہ بھاٹی چوک انڈر پاس پر اسفالٹ کی دوسری لیئر ڈال لی گئی ہے۔بھاٹی چوک انڈر پاس کی والز اور بیرلز کی فنشنگ کا کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کا فنشنگ ورک اور انڈر پاس کے اطراف کی سروس روڈ پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی نے داتا دربار توسیعی منصوبے کے تمام پہلو ئوں اورپیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ میں بتایا کہ پارکنگ ایریا اور ٹوائلٹ بلاک پر فنشنگ کے کام تکمیل کے قریب ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جاری ٹائل ورک اور گرینری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اورترقیاتی منصوبوں کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔