لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی سی سید موسیٰ رضا اور ڈی جی ایل ڈی ایطاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار کا دورہ کیا،دربار کے اطراف، ٹریفک بہا ئو ،تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں کی ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا۔ داتا دربار کی توسیع اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیلئے تجاویز طلب کر لی گئیں۔