سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی 27 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ آئندہ سماعت پر عدالت نے حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔