کرک میں دہشت گردوں نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں شاہد اقبال، صفدر، عارف اور محمد ابرار شامل ہیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔