کرک کے علاقے تھانہ ٹیری کی حدود شکر خیل میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہید پولیس اہلکار کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی۔ڈی پی او خان خیل جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ علاقے کا گھیراو کر لیا ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش میں کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس حکام نے اس واقعہ کی مذمت کی اور ملزمان کے جلد پکڑے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔